لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگریب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججزاستعفی دیکراپنے دامن پرلگے دھبے صاف کرسکتے ہیں؟ احتساب آج سے شروع ہو گا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگز یب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے بعد جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی استعفی دیدیاہے، تاہم مسلم مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگریب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججزاستعفی دیکراپنے دامن پرلگے دھبے صاف کرسکتے ہیں؟ استعفی دیکرتمام حساب سے بری الذمہ ہوسکتے ہیں؟۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے اختیارات اورکرسی کاغلط استعمال کرکے قوم سے زیادتی کی گئی،آپ کی انوسٹی گیشن ہورہی ہو تو کیا استعفے سے سب ٹھیک ہوجائے گا، آج ملک میں مہنگائی جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس اعجاز الاحسن کی وجہ سے ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ استعفی دینے سے سب کچھ معاف ہوجائے گا،نہیں ہوگا، یہ احتساب آج سے شروع ہو گا۔ تین مرتبہ کے وزیراعظم کا احتساب ہوسکتا ہے تو آپ کا بھی ہونا چاہیے۔