اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ ملک بھر میں 60جلسے کرے گی، انتخابی مہم کی قیادت نوازشریف کریں گے۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف 15جنوری سے انتخابی جلسوں کا آغاز کریں گے، نواز شریف 17جنوری سے اپنے جلسوں کا آغاز کریں گے۔ 12سے 15ڈویژنز میں جلسوں سے خطاب کریں گے، مریم نواز اور شہباز شریف کے جلسوں کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات سیٹل ہوچکی ہے اور ق لیگ کے ساتھ گجرات اور بہاولپور میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے،سربراہ حکومت وزیرِ اعظم ہوتے ہیں، صدر کے پاس کوئی اختیار نہیں، صدر مملکت کو ہر چیز کے لیے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس درکار ہوتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز لاہور سمیت پنجاب کے بعض اضلاع میں جلسے کریں گے، ٹکٹس کے حوالے سے کام مکمل ہو چکا ہے، ایک دو روز تک فہرست جاری کر دیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات سیٹل ہوچکی ہے اور ق لیگ کے ساتھ گجرات اور بہاولپور میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سربراہ حکومت وزیرِ اعظم ہوتے ہیں، صدر کے پاس کوئی اختیار نہیں، صدر مملکت کو ہر چیز کے لیے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس درکار ہوتی ہے۔