ملک کوبحران سے نکالنے کیلیے نئے کار خانے لگانے ہونگے، احسن اقبال

375
rocket in space

نارووال : مسلم لیگ(ن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب ہمیں 16 ماہ کی حکومت ملی تو ملک دیوالیہ ہونے کو تھا ۔ہمارے پاس دو آپشن تھے یاسیاست بچاتے یا ریاست، ہم نے ریاست بچائی۔

احسن اقبال نے کہاکہ عمران خاں نے تقریباً چار سال حکومت کی ساری اپوزیشن جیل میں تھی میڈیا پر پابندیاں تھیں سوائے لیلیٰ مجنوں کی کہانیاں سنانے کے کچھ نہ کیا، امریکا سے واپسی پر جشن منایا کہ میں ایک اور ورلڈ کپ فتح کر آیا ہوں بعد میں معلوم ہوا کہ کشمیر کا سودا کر آیا،سرمایہ کار پاکستان چھوڑ گئے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان  نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا جسکے نتیجے میں مہنگائی کا بھوت عروج پر جا پہنچا جسکا اعتراف عمران خان نے میڈیا پر کیا۔