اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر ساتھی سمیت شہید

314

بیروت: اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر وسام الطویل کو شہید کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساتھ لبنان میں بھی حملے شروع کردیے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی لبنان میں تازہ کاروائی میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر وسام الطویل فضائی حملے میں شہید ہوگئے۔

زرائع کے مطابق وسام الطویل حزب اللہ کے مزاحمتی یونٹ کے نائب سربراہ تھے، اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کمانڈر کو جنوبی لبنان کے قصبے میں گاڑی میں سفر کے دوران نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ اس واقعہ پر اسرائیل کی جانب سے اب تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا،حزب اللہ نے گزشتہ روز اسرائیلی ائیر بیس پر 62 راکٹ داغے تھے۔