امریکا میں خلائی مخلوق نظر آنے کا دعویٰ

654

واشنگٹن:امریکا کے شہر میامی میں ایک وائرل ویڈیو نے طوفان کھڑا کردیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے میامی کے ایک شاپنگ مال کے باہر کئی نوجوانوں میں لڑائی ہوئی تھی جسے کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تھی۔

سوشل میڈیا پر اسی واقعے کی ویڈیو میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس میں 10 فْٹ لمبی خلائی مخلوق (ایلیئن) کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی پولیس نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھاری نفری صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے شاپنگ مال کے باہر پہیچی تھی، وہاں کوئی عجیب و غریب مخلوق کو نہیں دیکھا گیا۔

اس حوالے سے سوشل میٖڈیا پر چرچے کیے جا رہے تھے کہ پولیس نوجوانوں کی لڑائی کو کنٹرول کرنے کے لیے نہیں بلکہ 8 سے 10 فْٹ لمبی خلائی مخلوق کی موجودگی کی وجہ سے علاقے میں پہنچی ہے۔

ابتدائی طور پر جائے وقوعہ سے موصول ہونے والی دھندلی اور خراب کوالٹی کی ویڈیو کی وجہ سے بد گمانیاں ہوئی، تاہم بعدازاں صاف ویڈیو نے ظاہر کردیا کہ وہ کوئی خلائی مخلوق نہیں بلکہ موقع پر موجود 2 سے 3 پولیس اہلکار تھے جو کہ بہت قریب گاڑیوں  کے درمیان سے گزر رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق افواہیں پھیلانے والوں نے علاقے سے گھبراہٹ میں بھاگنے والے لوگوں کی ویڈیوز کو بھی آپس میں ملا دیا تھا اور دعویٰ کیا کہ وہاں واقعی میں کوئی خلائی مخلوق موجود ہے۔