پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

277

پشاور :ضلع کچہری میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار اور دو عام شہری شامل ہیں، ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک زخمی پولیس اہلکار سمیت دو زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

فائرنگ کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا، حکام نے واقعے کی تحقیقات اور ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔