ٹیسٹ ریننگ میں بھارت پہلی پوزیشن سے محروم، آسٹریلیا کا قبضہ

522

دبئی: آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلی پوزیشن سے محروم ہو گیا جب کہ اس پوزیشن پر اب آسٹریلیا نے قبضہ جما لیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم 118 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے جب کہ بھارتی ٹیم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے جو دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔

رینکنگ میں جنوبی افریقا چوتھے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے جب کہ پاکستان کا چھٹا نمبر بدستور برقرار ہے۔

دوسری جانب بولرز کی رینکنگ میں عامر جمال 17 ریٹنگ پوائنٹس کی لمبی چھلانگ لگا کر 57ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔