عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت طلب

346

اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت طلب کرلیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے طلب کیا ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف جی ایچ کیو پر حملہ، تصاویر جلانے اور لوگوں کو اکسانے کے مقدمات درج ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز نے مقدمے کی سماعت کے بعد عمران خان کو طلب کیا۔