نگراں وزیراعظم سے اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب منیراکرم کی ملاقات

393

اسلام آباد:نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ملاقات کی۔

اہم ملاقات میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے منیر اکرم کو عالمی فورم پر فلسطین کے مسئلے کے حوالے سے پاکستانی مؤقف کی بہترین نمائندگی پر سراہا۔ انہوں نے منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کی پالیسی اور مؤقف کو مستقل طور پر اجاگر کرنے کی بھی ہدایت کی۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر ملک کی معاشی فلاح و بہبود کے لیے مواقع کی نشاندہی کرنا پاکستان کے تمام سفارتی نمائندوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔منیر اکرم نے وزیراعظم کو اپنے مشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور وزیراعظم سے خارجہ پالیسی کے حوالے سے ہدایات لیں۔