چیف جسٹس فائز عیسی کے ہوتے ہوئے انصاف نہیں مل سکتا، پی ٹی آئی

265

راولپنڈی: تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے، موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے ہوتے ہوئے ہمیں انصاف نہیں مل سکتا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ  ہم چیف جسٹس کی رویے کی مذمت کرتے ہیں، چیف جسٹس  کو کوئی حق نہیں کہ وہ پی ٹی آئی یا ان کے وکلا کی تضحیک کریں، ہم چیف جسٹس قاضی فائز عیسی پر عدم اعتماد کا اعلان کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج لیگل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیسز پر گفتگو کی لیکن فاضل چیف جسٹس کا تحریک انصاف کے وکلا کے ساتھ رویہ توہین آمیز تھا۔