چین میں 2023 ریکارڈ گرم ترین سال رہا

284

بیجنگ:چین میں 2023 میں اوسط درجہ حرارت 1961 کے بعد سب سے زیادہ  رہا۔

چین کے قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق2023 میں قومی اوسط ریڈنگ 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہی جو عام سالوں سے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے, جس سے 2021 میں 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

کل 13 صوبائی علاقوں میں ریکارڈ بلند درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جن میں شان ڈونگ، لیاننگ، سنکیانگ، گوئی ژو، یون نان، تیانجن، ہونان، ہیبے، سچھوان، ہینان، بیجنگ، اندرونی منگولیا اور گوانگ شی شامل ہیں۔

ملک بھر میں اوسط بارش معمول کے سالوں سے 3.9 فیصد کم ہوکر  615 ملی میٹر رہی۔