کراچی کی تباہی کے ذمے دار پھر میدان میں

462

کراچی جو کسی زمانے میں دنیا کی نظروں میں مستقبل کا تجارتی مرکز تھا اس شہر میں دنیا بھر کی کمپنیاں آکر کاروبار کررہی تھیں۔ اسے عالمی مرکز سمجھا جاتا تھا۔ اس کا نمبر دبئی اور ہانگ کانگ سے آگے جارہا تھا کہ اچانک اس شہر میں ایم کیو ایم متعارف کرادی گئی بلکہ عملاً مسلط کردی گئی جس کے بعد اس شہر کی تباہی کا سفر شروع ہوگیا۔ ایم کیو ایم سے متحدہ قومی موومنٹ بن گئی پہلے ملک کے ہر علاقے کے لوگوں سے کراچی کے لوگوں کو لڑوایا گیا پھر ایک دوسرے سے لڑے اور پھر ان کی لڑائی کا فائدہ پیپلز پارٹی نے اٹھایا۔ اس کے بعد کے ۱۵ برس دونوں نے مل کر کراچی کو تباہ کیا۔ پیپلز پارٹی نے کراچی کے بلدیاتی اور اہم اداروں کو صوبائی حکومت کے ماتحت کرلیا اور ایم کیو ایم نے اس کی بھرپور معاونت کی اب مختلف دھڑے مہاجر کے نام پر پھر نکل کھڑے ہوئے ہیں اور پیپلز پارٹی بھی شہر کی نمائندگی کی دعویدار ہے حالانکہ یہی لوگ تباہی کے ذمے دار ہیں۔