ڈی آئی خان: جمعیت علمائے اسلام( جے یو آئی ) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے قافلے پر فائرنگ کی گئی، مولانا حملے میں محفوظ رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے قافلے پر فائرنگ ڈی آئی خان سے زیارک انٹرچینج جاتے ہوئے ہوئی، فائرنگ دوطرف سے ہوئی جس میں قافلے میں شریک ایک فرد معمولی زخمی ہوا ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ ڈی آئی خان سے الیکشن مہم کے لیے روانہ ہوئے تھے، قافلے میں تقریبا 3گاڑیاں موجود تھیں ، جسکا عملہ محفوظ ہے۔