اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بھارت کی جانب سے حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حوالگی کا کوئی دوطرفہ معاہدہ نہیں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو بھارتی حکام کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس میں منی لانڈرنگ کیس میں حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ان کے ملک نے پاکستان سے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے کہ حافظ سعید کو 2008 کے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں ٹرائل کے لیے بھارت کے حوالے کیا جائے۔