دیر: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے شفاف الیکشن کا انعقاد ضروری ہے،حقیقی عوامی مینڈیٹ سے محروم کمزور حکومت ملک کے مسائل حل نہیں کرسکے گی۔
سراج الحق نے کہاکہ ملک تاریخ کے دوراہے پر کھڑا ہے، گزشتہ سات دہائیوں سے عوام کو محروم رکھا گیا، نام نہاد حکومتوں اور مارشل لاز کے ادوار میں دوفیصد اشرافیہ کی دولت اور جائیدادوں میں اضافہ ہوا، غریب غریب ترہوتا گیا، مالدارمزید نے مال بنایا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکمران جماعتیں ملک کے مسائل کی برابر کی ذمہ دار ہیں، ملک کا مسئلہ وسائل کی کمی نہیں، گڈ گورننس، قانون کی حکمرانی اور احتساب کا نہ ہونا ہے۔