مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

230
car fell

دیربالا: مسافر گاڑی کھائی میں گر جانے سے 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دیربالا کے علاقے میں ڈاٹسن گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔ اسلام کوٹ کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال دیر منتقل کیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور برہان الدین سے گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں بی بی زوجہ ولی خان، احسان اللہ ولد انور علی، جبران اللہ ولد اسلام، زوجہ معراج، ڈرائیور برہان الدین شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں رحیم شاد، جلیل ولد ولی خان، باچا غنی ولد رحمت غنی سکنہ گنوڑی، اظہار اللہ ولد سراج الدین سکنہ اسلام کوٹ شامل ہیں۔