کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 71 مہنگی

253

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 71 مہنگی کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 فیصلے کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا ،کراچی کے صارفین سے اپریل، مئی جون 2023 کہ 48 پیسے فی یونٹ جنوری تا مارچ لیا جائے گا۔

جولائی اگست اور ستمبر 2023 کہ 1 روپے 24 پیسے فی یونٹ بھی یکم جنوری سے ریکور کیا جائے گا۔

کراچی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا، اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، یہی پیسے ملک کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین سے وصول کیے گئے ہیں۔