پشاور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مانسہرہ سے منظور کرلیے گئے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق عام انتخابات 2024ء کے لیے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مانسہرہ سے منظور کرلیے گئے۔
کاغذات نامزدگی منظوری کے وقت ریٹرننگ آفیسر این اے 15ہاجرہ سمیع کے سامنے دونوں جانب سے وکلا نے دلائل دیے، جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے نواز شریف کے خلاف دائر اعتراض مسترد کردیے گئے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی کی جانب سے نواز شریف کے کاغذات پر اعتراضات دائر کیے گئے تھے۔
درخواست گزار کے مطابق آئین پاکستان کی رو سے کوئی عدالتی فورم سپریم کورٹ کے فیصلے سے منحرف نہیں ہو سکتا ہے۔ نواز شریف نے اپنی تاحیات نااہلی کو سپریم کورٹ میں جائزہ لینے کی استدعا کی جو مسترد ہو چکی ہے۔متعلقہ ریٹرننگ آفیسر مجاز نہیں کہ وہ نواز شریف کو الیکشن کے لیے اہل قرار دیں۔