توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم 4 جنوری کو عائد ہوگی

422

اسلام آباد: سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم 4 جنوری کو عائد ہوگی۔

احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم و بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی۔

جج محمد بشیر نے توشہ خانہ سے متعلق کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، جس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور نیب کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔

دوران سماعت ملزمان کو توشہ خانہ ریفرنس کی نقول اور دیگر ضروری دستاویزات فراہم کر دی گئیں۔ بعدازاں عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کے لیے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔

علاوہ ازیں 190 ملین پاؤنڈ زریفرنس میں ضمانت کی درخواستوں پر بھی سماعت30 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔