شیخ رشید کا 6 فروری کو راولپنڈی میں آخری جلسہ کرنے کا اعلان

264
If the Speaker has a conscience

راولپنڈی:سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں حلقہ 56اورراشدشفیق حلقہ 57سے الیکشن لڑیں گے،ہم امن واحترام اورآئین وقانون کے مطابق الیکشن لڑیں گے،انتخابات سے قبل 6فروری کوراولپنڈی میں اپنا آخری جلسہ کروں گا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج سے الیکشن مہم شروع کر دی ہے،میں قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑوں گا، اللہ کی منظوری کے بغیر دنیامیں کچھ بھی ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک مکھی کا پراورایک پتا بھی اللہ کے حکم کے بغیر ٹوٹ نہیں سکتا،اللہ کے حکم سے میں حلقہ 56اورراشدشفیق حلقہ 57سے الیکشن لڑیں گے۔