نئی دہلی: اسرائیل نے مودی سرکار پر زور دیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت میں ہمارے سفارت خانے کے انتہائی نزدیک ہونے والا دھماکا ایک دہشت گرد حملہ تھا جس کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔
اسرائیلی مطالبے پر مودی سرکار بیدار ہوگئی اور اسرائیل کو سفارت خانے اور عملے کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اسرائیل نے اپنے عملے اور شہریوں کے لیے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی شہری بھیڑ والی جگہوں جیسے مالز اور بازاروں میں جانے سے گریز کریں اور اردگرد خطرہ محسوس ہونے پر سفارتخانے سے رابطہ کریں۔
خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ روز اسرائیلی سفارت خانے کے نزدیک ہونے والے دھماکے سے متعلق مودی سرکار کوئی سراغ نہ لگا پائی تھی اور دہلی پولیس نے معاملے کو نامعلوم وجہ قرار دیکر بند کردیا تھا۔