پی ٹی آئی کی لیول پلیئنگ فیلڈ کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست

234
salary

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

خبرر ساں اداروں کے مطابق چیئرین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی ہے کہ سپریم کورٹ نے 22 دسمبر کو کہا تھا کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی داد رسی کرے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہدایت دے کہ وہ لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم نہ کرنے والے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کرے۔ تحریکِ انصاف کے امیدواروں، کارکنوں اور قائدین کی گرفتاری سے روکا جائے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے امیدواروں، تجویز کنندہ، تائید کنندہ کو انتخابی عمل کے دوران ہراساں نہ کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔

عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کو انتخابی مہم چلانے کے لیے جلسے جلوسوں کی اجازت دی جائے۔ تحریکِ انصاف اور ان کے امیدواروں کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر مساوی کوریج دی جائے۔