کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات: دی ڈیمو کریٹس کے 12 رکنی پینل کا اعلان

486
panel announced

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2024کے لئے ”دی ڈیمو کریٹس“ نے اپنے 12رکنی پینل کا اعلان کر دیا ہے۔

”دی ڈیمو کریٹس پینل“ سے روزنامہ بزنس ریکارڈر سے صدر کے امیدوار سعید سربازی،روزنامہ کاوش سے نا ئب صدر کے امید وار عبدالرشید میمن ، روزنامہ امت سے خازنچی کے لئے احتشام سعید قریشی، نیوز ون سے سیکرٹری کی نشست کے لیے شعیب احمد اور روزنامہ جنگ سے جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار محمد منصف شامل ہیں۔

اسی طرح گورننگ باڈی کی 7 نشستو ں کے لئے ٹیلون نیوز سے میمونہ صدیقی،فری لانس نواب قریشی،نون سج کراچی سے نور محمد،جیو نیوز سے رانا جاوید عمران،دنیا نیوز سے شمس کیریو،روزنامہ ڈان سے شازیہ حسن اور روزنامہ جنگ سے شعیب احمد شامل ہیں۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2024 کے لیے پولنگ30دسمبر 2023 بروز ہفتہ کراچی پریس کلب میں منعقد ہوں گے، پولنگ صبح 9تا شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پر یس کلب میں جاری رہے گی۔جاری کردہ ووٹر لسٹ کے مطابق 1503ا راکین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

سالانہ انتخابات کیلئے حسب روایت کلب اراکین کو ووٹ ڈالنے کیلئے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیاہے۔انتخابات میں کمپیوٹرائزڈ طر یقے سے الیکٹرونک سسٹم کے ذریعے ووٹ ڈالے جا ئیں گے۔

کراچی پریس کلب کی الیکشن کمیٹی ،چیئرمین ڈاکٹر توصیف احمد خان کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔