غزہ میں جنگ جلد ختم نہیں ہوگی، اسرائیلی وزیراعظم

327

تل ابیب:اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ جلد ختم نہیں ہوگی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی پارٹی کے ارکان سے خطاب میں کہا کہ حماس کے خلاف جنگ میں شدت لائیں گے، غزہ میں جنگ جلد ختم نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں آنے والے دنوں میں لڑائی کو مزید تیز کریں گے، یہ ایک طویل لڑائی ہوگی، غزہ میں کارروائی کرنے والے اسرائیلی فوجی بھی طویل جنگ کے حق میں ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق  7 اکتوبر سے غزہ پر اب تک اسرائیل کے حملوں  میں 21 ہزار سے زیادہ لوگ شہید ہوئے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہےجبکہ 54 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔