اسرائیل کا دمشق میں حملہ: ایرانی ملٹری کے مشیر جاں بحق

500

دمشق : شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے حملے سے ایرانی جنرل سلیمانی کاقریبی  ساتھی ایرانی ملٹری کے مشیر سینئر کمانڈر رضاموسوی  شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے  ایرانی ملٹری کے مشیر سینئر کمانڈر رضاموسوی کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے  کہا ہے کہ رضا موسی  پر ایڈوائری مشن کے دوران حملہ کیا گیا، حملے میں مزید ہلاکتوں کی اطلاع نہیں ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب  کے ترجمان نے مزید بتایا کہ  میجر جنرل رضا موسوی شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے، اسرائیل کو رضا موسی کے قتل کی قیمت چکانی ہوگی، اسرائیل خطے میں امن کو تباہ کررہاہے۔