پاکستان کا قومی ترانہ قائد اعظم کے فلسفے کی عکاسی کرتا ہے،آصف زرداری

295
آصف زرداری کی دنیا بھر کے تمام مسلمان بھائیوں کو عید کی مبارکباد

کراچی:سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قائد اعظم کے فلسفے کے مطابق ملک کو فلاحی ریاست بنانے پر ثابت قدم ہیں۔

بانی پاکستان کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ پاکستان کا قومی ترانہ قائد اعظم کے فلسفے کی عکاسی کرتا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ قومی ترانے میں طاقت کا سرچشمہ عوام کو قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان انسانی اور مذہبی آزادی کے وکیل تھے، پیپلز پارٹی اظہار رائے، سیاسی اور مذہبی آزادی کا دفاع کرتی رہے گی۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص سوچ مذہب کی آڑ لے کر اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتی ہے۔