دفاع فلسطینیوں کا حق ہے، حماس کا حملہ ناانصافیوں کا ردعمل تھا، ایران

469

تہران:ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اپنا دفاع کرنا فلسطینیوں کا حق ہے اور حماس کا اسرائیل پر حملہ مسلسل ناانصافیوں کا ردعمل تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم رئیسی نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ برسوں سے جاری ناانصافیوں کے ردعمل کے طور پر کیا ہے۔ مسلم دنیا اور تمام آزاد لوگوں کےلیے مسئلہ فلسطین کی مرکزی حیثیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم پربین الاقوامی ادارے خاموش ہیں، فلسطینیوں پراسرائیلی جنگی جرائم بین الاقوامی اداروں کی ناکامی ہیں۔ فلسطینی علاقوں پر مستقل قبضہ قابض کوقانونی جوازفراہم نہیں کرتا، فلسطینیوں کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور 7 اکتوبرکو حماس کا حملہ فلسطینیوں کے ساتھ جاری ناانصافیوں کا ردعمل ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ منصفانہ حل یہی ہےکہ فلسطینیوں کو ان کی قسمت کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے۔