مونس الہی کے وکیل گجرات سے گرفتار 

394

گجرات : تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی کے وکیل ناصر مشتاق کو گجرات سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس بات کا دعوی صدر بار عثمان مجید نے کیا، ان کی گرفتاری پر ٹی بی اے کامونکی کے وکلا نے جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے روڈ بلاک کردیا۔

صدر بارعثمان مجید کا کہنا تھا کہ ناصر مشتاق مونس الہی کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے گجرات گئے تھے۔