کوئٹہ: گیس لیکیج دھماکے میں 7 افراد جھلس گئے

353

کوئٹہ:گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جھلس گئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر گھر میں گیس لیکیج دھماکا ہوا، جس میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جھلس گئے، جنہیں اطلاع ملتے ہی ریسکیو کرکے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے میں جھلس کر زخمی ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے پانچ بچے شامل ہیں۔

 ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔