پرتھ ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستانی اسکواڈ میں تبدیلیاں متوقع

528

میلبرن: پرتھ ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ اسکواڈ میں تبدیلیاں کیے جانے کی توقع ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد پاکستانی پلیئنگ الیون میں 26 دسمبر سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے، جس کے مطابق انجری کا شکار خرم شہزاد، سرفراز احمد، فہیم اشرف ممکنہ طور پر قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے پرتھ ٹیسٹ میچ میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی۔ انہوں نے صرف 7 رنز بنائے  اور اسٹمپ کے پیچھے 2 مواقع بھی انہوں نے ضائع کیے۔سرفراز احمد کی محمد رجوان کو کھلانے کا امکان ہے، اسی طرح فہیم اشرف کو ساجد خان سے تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

دریں اثنا انجرڈ ہونے والے خرم شہزاد کی جگہ پر حسن علی یا حمزہ پاکستانی ٹیم میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔