بھارت میں کورونا کے نئے ویرینٹ کیسز میں اضافہ، ایک شخص انتقال،328 کیسز رپورٹ

440

نئی دہلی : بھارت میں کورونا کے نئے سب ویرینٹ جے این 1 کے سبب کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 328 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ریاست کیرالہ میں کورونا کے سبب ایک شخص انتقال کر گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ان کی تعداد 2997 تک پہنچ گئی ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستوں میں حکام کو اس نئے سب ویرینٹ سے الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں۔