پشاور: کرکٹ شائیقین کے لیے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نویں کے ایڈیشن کیلئے پشاور کو ایک میچ کی میزبانی مل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا ایک میچ حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کرانے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد نے حیات آباد اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل نو میچ کی میزبانی کے لیے قواعد و ضوابط تیار کرنے کی ہدایات جاری ہے۔
اس حوالے سے سیکرٹری اسپورٹس مطیع اللہ خان کا کہنا ہے کہ حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کرانے کے لیے تیار ہیں۔
سیکرٹری اسپورٹس نے مزید کہا ہے کہ حیات آباد اسٹیڈیم جنوری تک مکمل تیار ہوجائے گا، پی سی بی سے رابطہ ہوا ہے امید ہے پی ایس ایل میچ کی میزبانی مل جائے گی۔