امریکا کو غزہ کی جنگ میں سیاسی شکست ہوئی،  ایرانی وزارت خارجہ

532

تہران:ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ اب تک غزہ جنگ کے فاتح فلسطینی عوام ہیں اور امریکی حکومت اس جنگ میں اخلاقی و سیاسی شکست سے دوچار ہوچکی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ صیہونی حکومت نے جو راستہ اختیار کیا ہے وہ مطلوبہ کامیابی تک پہنچانے والا نہیں ہے،ایران نے فلسطین کی آزادی کی جدوجہد میں ملت فلسطین کے سب سے اہم حامی کی حیثیت سے حالیہ صورت حال میں شروع سے ہی غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحانہ اور مجرمانہ جنگ کی مخالفت کی ہے، فلسطینی عوام کی حمایت کے لئے علاقائی و عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر سفارتی کوششیں کررہے ہیں۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ خوش قسمتی سے تحریک حماس کے سربراہ نے میدان جنگ میں استقامتی فورسس کی صلاحیتوں اور ان کے عزم و حوصلے پر روشنی ڈالی ہے، بہت جلد اسرائیل کو امریکا کی طرح شکست کھانی پڑے گی۔