الیکشن کمیشن کا نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

316

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے  سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو  نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیراحد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عام انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ احد چیمہ گزشتہ کابینہ کا حصہ رہے ہیں، فواد حسن فواد سے متعلق 21دسمبر کو مزید سماعت کی جائیگی۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کو نوٹس جاری کر رکھا ہے جبکہ نگراں وزیر فواد حسن فواد اور مشیر احد چیمہ کو بھی نوٹسز جاری کیے تھے۔