پرانی روایتی سیاست کو دفن کرنا ہوگا ورنہ ملک نہیں چلے گا،بلاول

413
historic loss

لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمیں پرانی روایتی سیاست کو دفن کرنا ہو گا، پرانی سیاست کریں گے تو جو بھی وزیراعظم بنے گا ملک نہیں چلے گا۔ 

لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر موقع دینے پر لاہورہائی کورٹ بار کا شکرگزار ہوں، کہا جاتا ہے کہ جو قاتل ہوتا ہے وہ ہمیشہ جائے وقوعہ پر واپس لوٹتا ہے مگر اس لاہور ہائی کورٹ میں ہماری 2 مظلوم، متاثرہ نسلیں انصاف مانگنے کے لیے آتی رہی ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ میں جسٹس قاضی فائز عیسی سمیت تمام جج صاحبان کا شکر گزار ہوں کہ صدر زرداری کے 12 سال پہلے بھیجے گئے ریفرنس پر سماعت ہورہی ہے اور امید ہے کہ اتنے سال بعد قائد عوام کو انصاف ملے گا۔ 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جج صاحبان اپنے فیصلوں سے وہ داغ دھوئیں گے صرف اس لیے نہیں کہ وہ مجھے، میرے خاندان اور میرے کارکنان کو انصاف دیں گے بلکہ اس لیے کہ وہ ایک اور پتھر پر لکیر کھینچے گے کہ آج کے بعد کسی وزیر اعظم کے ساتھ یہ سلوک نہیں ہونا چاہیے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ملک میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا ہے، بانی پی ٹی آئی کا اس ذاتی دشمنی میں سب سے بڑا کردار تھا، بانی پی ٹی آئی کہتے تھے کسی سے بات نہیں کروں گا، وہ کہتے تھے خودکشی کرلوں گا چوروں سے بات نہیں کروں گا، شاید اس وقت وہ جو دوسروں پر چوروں کا الزام لگاتے تھے وہ غلط تھا۔ 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جب تک ہم یہ فیصلہ نہیں کریں گے، تب تک فرق نہیں پڑتا، پرانی سیاست کریں گے تو جو بھی وزیرِ اعظم بنے گا ملک نہیں چلے گا، معاشی مسائل سے نہیں نکل سکیں گے۔