موساد کے سربراہ اور قطر کے وزیراعظم کی ملاقات : ڈیوڈ بارنیا کی مذاکرات پر زور

336

اوسلو: موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا اور قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے ناروے میں  ملاقات کی ، جس میں غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی، موساد کے سربراہ نے  دوبارہ سے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موساد کے سربراہ  اور  اور قطر کے وزیراعظم کی ملاقات میں قیدیوں کے مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے بات چیت مثبت رہی ہے۔

خیال رہے کہ  گزشتہ روز اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) نے غزہ میں 3 مغوی اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا، جس کے بعد یہ ملاقات کی گئی ہے، جس میں دوبارہ سے مذاکرات  کرنے پر موساد کے سربراہ نے رضامندی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جنگ بندی  میں حماس نے 100سے زائد مغویوں کو رہا کیا تھا ، جس میں ایک بڑی تعداد خواتین  اور بزرگوں  کی تھی،  حماس کے پاس اب بھی 130 سے زائد یرغمالی موجود ہیں، جس میں سارے کے سارے فوج سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔