مولانا فضل الرحمن سے افغان سفیر کی ملاقات، دورے کی دعوت

535

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے افغان سفیر نے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے افغانستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات افغانستان کے عبوری سفیر سردار احمد جان شکیب نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

ترجمان جے یو آئئی کے مطابق افغان عبوری سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو افغان حکومت کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں پاک افغان تعلقات سمیت خطےکی صورت حال پرگفتگو کی گئی اور یہ اتفاق کیا گیاکہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان بہتر تعلقات خطے میں امن کی ضمانت ہیں۔

افغان سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو افغان حکومت کی جانب سے دورہ افغانستان کی دعوت دی۔