اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نگراں وزرا کو ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ای سی پی (الیکشن کمیشن آف پاکستان) کی جانب سے ملک میں عام انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے نگراں وفاقی وزرا کو ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے مبینہ جانب دار وزرا کو نگراں وفاقی کابینہ سے ہٹانے کی استدعا کر رکھی ہے۔
الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، نگراں وزیر فواد حسن فواد اور مشیر احد چیمہ کو نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو بھی نوٹس جاری کردیا اور درخواست پر سماعت 19 دسمبر کو ایک بجے ہوگی۔