مظفرآباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئی بھی عدالت کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتی، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، بھارت اپنی حد میں رہے اپنی حد کراس نہ کرے۔
نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا یکطرفہ فیصلہ کسی صورت قبول نہیں، کشمیر کا فیصلہ یو این قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں تھا نہ ہوگا، مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو اپنا شہری سمجھتے ہیں اور اپنے شہریوں کی کسی صورت پامالی نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ جہاں کارروائی کی ضروت ہوگی کارروائی کریں گے، تحریک ٓآزادی کشمیر کو متحرک رہنا چاہیے، آزادی کی تحریک کیئیے تمام مکتبہ فکر کو متحد ہونا پڑے گا۔