کراچی میں جان بچانے والی ادویات کی قلت

497
medicines

کراچی میں جان بچانے والی ادویات کی قلت ہوگئی۔ شہرقائد میں شوگر، بلڈپریشر اورامراض قلب کی کئی دوائیں نہیں مل رہیں۔

اس حوالے سے ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ادویات کی قلت پر سرکاری ہسپتالوں سے مریضوں نے شکایات کی ہیں، سرکاری ہسپتالوں کی اگر فنڈ نہ ملنے کی شکایات ہیں تو ان کو فنڈ مل جائے گا۔ 

ترجمان کے مطابق اب تک انتظامیہ نے ہمیں فنڈ سے متعلق درخواست نہیں دی، ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے کہ ادویات کی قلت ہوجائے، کمپنی کی جانب سے ادویات نہیں بن رہیں، ادویات کمپنی اگر ادویات نہیں بنائیں گی تو سندھ کیا پورے پاکستان میں قلت ہوگی۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ کمپنی کے وفاقی حکومت سے کچھ معاملات چل رہے ہیں، ادویات کے معاملے پر وفاق نے یقین دہانی کرائی تھی، زیادہ تر ادویات بنانے والی کمپنیاں کراچی میں ہیں۔