کراچی میں آئندہ 3 دن تک رات و صبح میں خنکی کی پیش گوئی

650

کراچی: شہر قائد میں آئندہ 3 دن تک رات وصبح کے اوقات میں خنکی برقراررہنے کا امکان ہے جب کہ پیرکو شہر کی فضاؤں پردھند چھانے اوردرجہ حرارت میں ایک تا 2 ڈگری کمی کا امکان ہے۔

شہر قائد میں دن کے وقت خشک اورصبح ورات میں خنک موسم برقرارہے۔ ہفتے کو کم سے کم پارہ 14.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 29.9ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چندروز کے دوران بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں شہرپراثراندازرہیں گی،تاہم کچھ وقت کے لیے سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

پیرکوشہر کی فضاؤں پرہلکی دھندچھانے اورکم سے کم درجہ حرارت میں ایک تا 2 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔ صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم دن کے وقت خشک،رات میں سرد جب کہ میدانی علاقوں میں دھند چھانے کا امکان ہے۔ ہفتے کو سب سے کم درجہ حرارت مٹھی میں 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔