کراچی کا ایک اور نوجوان اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بن گیا

382

کراچی: شہر قائد میں ایک اور نوجوان اسٹڑیٹ کرائم کی بھینٹ چڑھ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب کہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جوہر چورنگی کے قریب واردات کے  وقت گاڑی بھگانے کی کوشش کے دوران ڈاکوؤں نے پیچھے سے فائرنگ کردی، جس سے ایک نوجوان کمر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کار سوار  بھائیوں نے ڈکیتی سے بچنے کے لیے گاڑی بھگائی تو ملزمان نےگولیاں چلادیں، جس سے 25 سالہ مرتضیٰ زخمی ہوگیا۔ اس کے بعد اس کے بھائی نےگاڑی اسپتال کی جانب لے جانا چاہی مگر تیز  رفتاری کے باعث گاڑی قابو نہیں ہو سکی اور الٹ گئی۔

حادثے کے بعد موقع پر موجود افراد نے دونوں زخمی بھائیوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم گولی کا نشانہ بننے والا مرتضیٰ جان کی بازی ہار گیا۔