انتخابات2024ء میں عوام سرپرائز دیں گے، راجہ پرویز اشرف

559
surprise in elections

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انتخابات2024 ء میں عوام سرپرائز دیں گے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کا بیانیہ انتہائی خطرناک ہے، موجودہ ووٹرز الیکٹیبلز کو بھانپ چکے ہیں کہ یہ موقع پرست ہیں، ایسا کہنا کہ تمہاری ایسی تیسی ،ساڈی گل ہو گئی کو لگ پتہ جائے گا، پھر الیکشن کمیشن اربوں روپے کے اخراجات ڈھونگ فساد کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں کمزور نہیں ہوئی ہم اس پروپیگنڈے کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔ پنجاب کے کسی گھر چلے جائیں، کسی محلے چلے جائیں کسی نکڑ پر کھڑے ہو جائیں کسی گاؤں میں چلے جائیں یہ نہیں ہو سکتا کہ وہاں اور جماعتیں ہوں اور پیپلز پارٹی نہ ہو۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم انتخابات میں پیپلز پارٹی کے کارکن پیپلز پارٹی سے محبت کرنے والوں اور اسے پسند کرنے والوں کو متحرک نہ کر سکے ۔ یہ باتیں انہوں اپنے ایک انٹرویومیں کہیں۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں پیپلز پارٹی کا انحصار الیکٹیبلز پر نہیں ہے، یہ ویسے بھی ووٹرز میں پسندیدہ نہیں رہے کیونکہ ان الیکٹیبلز سے پوچھنا پڑتا ہے آج کل آپ کہاں ہیں۔ الیکشن کس جماعت سے لڑ رہے ہیں۔ موجودہ ووٹرز الیکٹیبل کو بھانپ گیا ہے کہ یہ الیکٹیبل ہیں یا موقع پرست ہیں۔