اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ، 190 ملین پاونڈ اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب )نے چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ بشری بی بی، فرح گوگی، شہزاد اکبر اور دیگر شامل ہیں، نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں کل 8 ملزمان کے نام شامل کیے گئے ہیں۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا، احتساب عدالت رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔