سکھ رہنمائوں کے قتل اور سازش پر بھارت کے خلاف عالمی دبائو بڑھ گیا

478

 اوٹاوا:امریکا میں بھارتی شخص پر سکھ رہنما کے قتل کی سازش کی فردِ جرم کے بعد کینیڈا نے بھی بھارت سے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس کی تحقیقات میں مزید تعاون کا مطالبہ کردیا۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ امریکا میں بھارتی شخص پر فردِ جرم معاملے کی سنگینی کا ثبوت ہے اور بھارت کو یہ معاملہ سنجیدگی سے لینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کا کہنا ہے کہ اس کے ملک میں سکھ رہنما ہردیپ کے قتل میں بھارت ملوث ہے۔