اسلام آباد:جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشدنسیم نے کہا کہ فلسطین نے انسانیت دوستی اور انسایت دشمنی کے حوالے سے لکیر کھینچ دی ہے۔
عالمی ادارے، انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار سب بے نقاب ہوگئے ، البتہ اتحاد امت کامظاہرہ بار بار دیکھنے کو مل رہا ہے مظلوموں کی وجہ سے ایک بار پھر افغانستان ترکیہ کی تاریخ رقم ہوگی، بڑی تبدیلی کے اشارے تو مل رہے، اسلامی جمعیت طلبہ نے نوجوانوں کو دینی غلبہ کی جدوجہدکے لئے بیدار کیا ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاک چین دوستی مرکز میں حلقہ احباب کے تحت یادوں کے رنگ احباب کے سنگ کے عنوان سے احباب کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں اسلامی جمیعت طلبہ کے سابقین نے شرکت کی ۔نائب امیر میاں محمد اسلم، صدرحلقہ احباب پاکستان،عبدالشکور،ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان شکیل احمد،تحسن خالد نے بھی خطاب کیا ۔ضلعی امیرنصراللہ رندھاوا، زبیر صفدر،اسد اعوان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔
راشدنسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کو یہ اعزازحاصل ہے کہ تعلیمی اداروں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا، نوجوان موسیقی رقص وسرور کی محافل سے لاتعلق ہوگئے اور ان کی دین سے گہری وابستگی پیدا ہوئی، دین کے غلبہ کی جدوجہد کی بیداری آئی۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمارے لئے بہترین مواقع ہیں، راستے دور سے مشکل ضرور نظر آتے ہیں، منزل ضرور ملتی ہے، اپنی ناہلی کی وجہ سے پی ڈی ایم، پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی سب جماعتیں بے نقاب ہوچکی ہیں، تاہم جماعت اسلامی کو ہرگز ایسا اقتدارنہیں چاہیے جس کے نتیجہ میں سابقہ حکومتوں کی طرح تباہی و بربادی آئے، ایسی حکومت سے باہر رہنا بہتر ہے ایسی جیت نہیں چاہیے جس سے بربادی آئے ۔
انھوں نے کہا کہ اب تک آنے والے حکمرانوں کی جماعتیں عوام کی چوائس نہیں رہیں سب نے مہنگائی، بدامنی، بیروزگاری ، عدم تحفظ لاقانونیت دی ۔
پاکستان کی اصل ضرورت صاف شفاف منصفانہ انتخابات ہیں ووٹرز کو آزادنہ حق رائے دی مل جائے حقیقی تبدیلی کا راستہ کوئی نہیں روک سکے گا۔
راشد نسم نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی ظلم و جبر نے بھے سب کو بے نقاب کردیا ،فسطین نے لکیر کھینچ دی، کون انسانیت دوست ہے اور کون انسایت دشمن ہے،ہر عالم فورم اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار بھے بے نقاب ہوچکے ہیں پندرہ ہزار شہادتیں ہوچکی غزہ کے ہر گھر پر گولہ بارود برسایا گیا۔
مبلے ڈھیر بن گئے مگر وہاں مائیں اب بھی پر امید ہیں آزاد وخودمختیار فلسطین کے راستے کھل رہے ہیں ، امت کو متحد کردیا حکمران الگ ضرور ہیں مگر اتحاد امت کا مظاہرہ تو بار بار دیکھ رہے ہیں تاریخ کا رخ تو ضرورموڑ اہے افغانستان ترکیہ اس کی مثال ہیں جلد ایک بڑی تبدیلی کے اشارے تو مل رہیں ۔
صدرحلقہ احباب پاکستان عبدالشکورنے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے علمی اعبتار سے بھی اور اخلاقی اعتبار سے ایک اہم مقامل حاصل کیا لٹریچرکے پھیلاؤمیں سب اس کے کردار کے معترف ہیں ۔ہرمیدان کے لئے جمیت نے مثال قائم کیں۔
ادارہ جاتی نظام میں نام کمایا نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک سب کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں ۔انھوںنے کہا کہ ملک کو اس وقت قیادت کی فراہمی کا اہم چیلنچ درپیش ہے ۔جمعیت میں اس حوالے سے بھی تربیتی نظام موجود ہے۔