توشہ خانہ کیس: عمران خان کی ضمانت میں توسیع

304

راولپنڈی: توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی القادرٹرسٹ، 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔ دونوں کی درخواستوں پر سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی وکلا ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ بعدازاں عدالت نے القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کر دی۔