اقوام متحدہ غزہ میں جنگی جرائم کرنے والوں کے خلاف ٹریبونل قائم کرے، پاکستان

1007

نیویارک:پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے مرکزی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں صہیونی فوجیوں کی جارحیت اور مظالم کی تحقیقات اور جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لئے خصوصی ٹریبونل قائم کرے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب محمد عثمان اقبال جدون نے  جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین پرسالانہ مباحثے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کا سوال 76 سال سے اسمبلی کے ایجنڈے پر موجود ہے، جس  پر اسرائیل کے شیطانی چکر کو ختم کرنے کے لیے متعدد قراردادیں منظور اور دستاویزات تیار کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  اسرائیلی جارحیت کوروکنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اورصہیونیوں کو مجرمانہ اقدامات  کرنے پر جوابدہ ٹھہرایا جائے،  پاکستان غزہ پر اسرائیلی بمباری  کی مذمت کرتا ہے۔