اوکاڑہ: مسلم لیگ ن اوکاڑہ کے سابق ممبر قومی اسمبلی محمد عارف چوہدری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔
وہ آئندہ ہفتے عوامی جلسہ میں نئی سیاسی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اوکاڑہ کے سابق ممبر قومی اسمبلی محمد عارف چوہدری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
وہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کے مد مقابل حصہ لیں گے عارف چوہدری کی طرف سے پارٹی چھوڑنے پر مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا پہنچا ہے ۔
محمد عارف چوہدری ممبر قومی اسمبلی ایم پی اے اور میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ محمد عارف چوہدری مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایک روز قبل ہی مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طلال چوہدری اوکاڑہ آئے تھے ۔
انہوں نے آٹھ فروری کے متوقع انتخابات کے پیش نظر ضلع اوکاڑہ سے امیدواروں کے انٹرویو کیے ۔
محمد عارف چوہدری کے ترجمان کے مطابق آئندہ ہفتے اوکاڑہ میں ہونے والے جلسہ میں مسلم لیگ ن کے ورکروں کی بڑی تعداد عارف چوہدری کی حمایت کا اعلان بھی کرے گی۔