اوٹاوا: کینیڈا میں یہود کے ایک کمیونٹی سینٹر پر دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مونٹریال شہر میں یہود کے ایک کمیونٹی سینٹر میں بوتل بم پھینکا گیا۔ نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کے بعد کمیونٹی سینٹر میں آگ لگ گئی۔ واقعے کے وقت کمیونٹی سینٹر یں موجود افراد سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس میں شریک تھے۔
I strongly condemn the attack on the Jewish Community Council of Montreal building yesterday. These continued acts of antisemitic violence are deplorable and unacceptable – and must stop immediately. We must all stand united against such vile, hateful acts.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) November 27, 2023
حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فائر بریگیڈ کو طلب کرکے علاقے گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ امدادی ٹیموں نے 50 سے زیادہ افراد کو کمیونٹی سینٹر سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق جس کمرے میں بوتل بم گرا وہاں قالین، پردوں اور دروازے میں آگ بھڑک اُٹھی اور سامان مکمل طور جل کر خاکستر ہوگیا۔ سینٹر میں آگ بجھانے کے آلات کے باعث آگ کو دوسرے کمروں تک پھیلنے سے بچالیا گیا۔
دریں اثنا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے کی مذمت کی ہے جب کہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔